حکومت کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:رانا مبشر اقبال  

لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے عوامی اموریونٹ رانا مبشر اقبال سے فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاہور کے وفد نے شیخ شہباز اسلم کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی صنعت کو درپیش مسائل، اقتصادی ترقی، پالیسی فریم ورک، تجارت، برآمدات، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر اور سی پیک منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو موجودہ صنعتی پالیسیوں اور ضوابط پر بریفنگ دی اور زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع کو وسعت دی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت ’’ون ونڈو‘‘ سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو تمام ضروری اجازت نامے۔

ای پیپر دی نیشن