کاہنہ(نامہ نگار)تحصیل ماڈل ٹاون اورتحصیل نشترکی متعلقہ رجسٹریشن برانچز گلبرگ ٹاؤن اورنشترٹاؤن کوچندروزقبل اچانک35کلومیٹر دور موضع پاجیاں آرائیاں رائیونڈ روڈ منتقل کردیاگیاجس سے ماڈل ٹاون کچہری کے وکلا، اشٹام فروشوں اور شہریوں کوشدید مشکلات اور ذہنی اذیت کاسامنا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہوربارکے ماڈل ٹاؤن سیٹ سے نائب صدروقاص اسلم کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا گلبرگ ٹاون اورنشترٹاؤن رجسٹریشن برانچزدونوں تحصیلوں کو منتقل کرناوکلا، اشٹام فروشوں اور شہریوں سے ظلم وزیادتی سے کم نہیں اوریہ بیوروکریسی کی عوام دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے۔جبکہ سی ایم مریم نوازکے عوام دوست دعووں کی سراسر نفی ہے۔ڈی سی لاہور نے گذشتہ دنوں ملاقات میں دونوں برانچز کوجلد تحصیل ماڈل ٹاون کے کسی علاقہ میں منتقلی کایقین دلایاہے۔