لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا بھارت نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو تگنی کا ناچ نچا دینگے۔ہم اہل فلسطین کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت کے ممکنہ حملے کے منہ توڑ جواب کیلئے پاکستان اپنی تیاری مکمل رکھے ہوئے ہے۔ بھارت نے پہلگام میں ڈرامہ رچا کر جس قدر کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے اور پاکستان کیخلاف جو اقدامات اٹھائے ہیں ان سے صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ لہٰذا پاکستان اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور مذموم بھارتی مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے قبل از وقت تیاری مکمل رکھے۔