لاہور (لیڈی رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 37واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت بیرون ممالک کی تنظیمات یوم تاسیس پر کانفرنسز، سیمینارز منعقد کریں گی۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا منہاج القرآن ویمن لیگ اس دور میں مصطفوی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا رہی ہے۔اس تاریخی موقع پرمنہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ تمام بیٹیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ علم ،امن کے فروغ کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مہذب معاشرے کی تشکیل میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار مرکزی ہے۔