ملکی ترقی کیلئے مربوط اقدامات دورس نتائج کے حامل ہیں:خالد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے پاکستان کی عسکری قیادت کے ملکی استحکام کی خاطر اٹھائے گئے، مربوط اقدامات دورس نتائج کے حامل ہیں ۔ریاست کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کڑی کارروائیاں عمل میں لانے کی ضرورت ہے ملک کو اس وقت اندرونی استحکام کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں اور عسکری قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے بھرپور تائید و حمایت کے اعلانات کئے جائیں، پاکستان کے سکیورٹی اداروں،ریاستی تنصیبا ت،عبادت گاہوںاوربے گناہ لوگوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کی سرکوبی ناگزیر ہے جن کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن