سکالرشپس سیاسی وابستگی سے بالاتر ،تعلیم میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں:وزیرتعلیم 

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالب علم کے خواب پورے کریں گے۔ مالی طور پر کمزور والدین کا بوجھ تقسیم کرتے ہوئے حکومتی سطح پر ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں گے۔ سکالرشپ اجراء کے پہلے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن