امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایڈوانس امریکی پیٹریاٹ میزائل بیٹریوں کو ایشیائی ملک سے مشرق وسطی میں عارضی طور پر منتقل کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام ممکنہ طور پر یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی قیادت میں جاری فوجی مہم سے منسلک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں فریقین نے گذشتہ مارچ میں ایک ماہ کے لیے ان پیٹریاٹ PAC-3 بیٹریوں کی جزوی تعیناتی پر ایک معاہدہ کیا تھا، جس سے پہلی بار امریکی فوجی اثاثوں کو جنوبی کوریا سے ایشیا سے باہر کسی آپریشنل علاقے میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جنوبی کوریا میں پیٹریاٹ بیٹریوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق بیلسٹک اور جوہری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر پرتوں والے میزائل دفاعی نظام کے حصے کے طور پر کوریا کے فضائی دفاعی اثاثوں کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے۔