اسلام آباد (خبرنگار ) پیپلز پارٹی کے رہنمامرزا عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قوم کے دلوں پرآج بھی راج کرتے ہیںقائد عوام اور ان کی صاحبزادی شہید بے نظیر بھٹو قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دے کرتاریخ میشہید ذوالفقار علی بھٹو قوم کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے: مرزا عبدالغفارں امر ہوگئے ہیں آج ان کی قر بانیوں کے صدقے ملک میں جمہوریت کی ریل پٹڑی پر چل رہی ہے۔راولپنڈی میں پھانسی گیٹ پرمنعقدہ اجتماع کے شرکاء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ مرزا عبدالغفار خان نے کہا کہ 46ویں برسی پر شہید کی امت مسلمہ ، پاکستان اور کشمیری عوام کیلئے لازوال قربانیوں جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنے کیلئے ان کی کاوشیں آج بھی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔