گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال گوجر خان نے عید کی چھٹیوں کے دوران لوگوں کو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد مریضوں کو اٹینڈ کیا میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرسرمد کیانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق چھٹیوں میں بھی لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں اور او پی ڈی میں 1386 مریضوں کو جبکہ ایمرجنسی میں 644 مریضوں کو اٹینڈ کیا گیا 9 مریض داخل کیے گئے 10نارمل ڈلیوری ہوئیں ڈائیگنوسٹک سروس دیتے ہوئے پھر 33 ایکسرے کئے گئے اور 16سٹی اسکین کیے گئے ڈاکٹرسرمد کیانی نے کہا کہ مریضوں کو بروقت کوالٹی میڈیکل سروسز فراہم کرنے کی روایت کو عید کی چھٹیوں کے دوران بھی برقرار رکھا گیا ہے ڈاکٹرز، نرسنگ و دیگر میڈیکل اسٹاف نے ان چھٹیوں میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے اور لوگوں کی صحت کا خیال رکھا آئی ٹی انجینئرنگ اور ایچ آر لیگل آفیسر سعد ملک نے بھی اس موقع پر بریف کیا اور کہا کہ عید کی چھٹیوں پر جس عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی سب نے بروقت اور مکمل طور پر اپنے فرائض سر انجام دیے۔