شادباغ میں نوجوان کا قتل ‘دوست ہی قاتل نکلے‘دونوں ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)شاد باغ کے علاقے میں 19سالہ نوجوان سلیم کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔گرفتار ملزمان میں مقتول کا دوست منیب اور امیر حمزہ شامل ہیں۔مقتول کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شادباغ درج کروایا تھا۔ملزمان مقتول سلیم کو گھر سے بی آر بی نہر میں نہانے کیلئے لے کر نکلے۔معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے مقتول سلیم کو گہرے پانی میں دھکا دیدیاجس سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مقتول سلیم کی نعش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن