کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے.

پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ ایدھی قبرستان کے قریب سے بشری نامی لڑکی اور احمد نامی لڑکے کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ ہوسکتی ہے،مواچھ گوٹھ کچی پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دلاور خان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،، سائیٹ کے علاقے لیبر اسکوائرمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،، گولیمار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، دوسری جانب ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سات مفرورملزمان سمیت اکسٹھ افراد کو حراست میں لے کر انکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ سپرہائی سکندر گوٹھ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پندرہ ملزمان کو گرفتارکر لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ ایک عقوبت خانہ بھی منظرعام پر آیا ہے، جہاں جرائم پیشہ افراد اپنے مخالف کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے.

ای پیپر دی نیشن