مسلم لیگ ن کی حکومتیں عوام کو ہمیشہ ریلیف فراہم کیا شیخ آفتاب احمد

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف گھریلو صارفین کے لیے سات روپے سے زائد بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ حکومت عوام کو ریلیف بھی دے گی ان حالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومتیں عوام کو ہمیشہ ریلیف فراہم کیا موجود حکومت جب اقتدار میں ائی تھی تو ملک بیشمار بحرانوں کا شکار تھا لیگی قیادت نے دن رات ایک کر کے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کو بھی نکیل ڈالنے کے لیے دن رات ایک کوشاں ہے وقت کے ساتھ ساتھ عوام کو اشیاخود نوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک و جن مسائل سے دوچار کیا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعتوں نے دن رات ایک کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی مسلم لیگ نون کی حکومت جب قائم ہوئی تھی تو اس وقت ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا لیکن میاں شہباز شریف اور ان کے کابینہ نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھی وزیراعظم پاکستان نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اپنی سیاست قربان کر کے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا لیگی قیادت جب بھی اقتدار میں ائی پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوا میاں محمد نواز شریف کا اس وقت راستہ نہ روکا جاتا تو اج پاکستان کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے میاں محمد نواز شریف نے 2013 میں جب ملک میں 18 گھنٹوں سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ دہشتگردی میں مبتلا ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا اگر ان کی حکومت اپنا وقت پورا کرتی تو پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت ہوتی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت عوام کو ریلی فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشش ہیں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم مبارک باد کی  مستحق ہے۔

ای پیپر دی نیشن