حافظ آباد؍ سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) حافظ آباد میں ٹھٹھی بہلول پور کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19سالہ امان علی، 21سالہ عتیق الرحمن اور 6سالہ ماہین جبکہ زخمیوں میں فرحی زوجہ عامر حسین، گیارہ سالہ مورم فاطمہ، خیام علی اور طارق شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ادھر سرگودھا موٹروے دریائے چناب پل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔