دنیاوی اور اخروی کامیابی کیلئے قرآنی نظام کا قیام ضروری ہے:اشرف جلالی 

ؒٓلاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حکومت قرآن سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاقرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا کہ اسکے فیصلوں کو نافذ کیا جائے۔ایک مومن کا شعار ہے کہ وہ قرآنی فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کر دیتا ہے۔ہماری دنیاوی اور اخروی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم قرآن کو قائم کریں  یعنی  ملک میں قرآنی نظام قائم کریں۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں واضح میں فرمایا ہے کہ اگر کتاب والے کتاب کو قائم کرتے تو اپنے اوپر نیچے سے رزق کھاتے۔

ای پیپر دی نیشن