اڈیالہ(نا مہ نگار) اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے دوران متاثرین پلازہ مالکان اور اہل محلہ کا ایک وفد جس کی قیادت راجہ عثمان صدیق کررہے تھے نے اڈیالہ پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے فلائی اوور پروجیکٹ کے آغاز پر سنیئر پراجیکٹ آفیسر عبدالحئی اور ریو نیو انچارج محمد رضوان،فور مین ودود کو عرصہ دراز سے جاری نالہ کے فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ٹوٹنے پر مطلع کیا مگر بار بار تنبیع کر نے کے باوجود پانی کی نکاسی کا متبادل حل نہیں کیا گیا اور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نالے کو جاری کرنے کے بجائے فلائی اوور کو اہمیت دی جائے اور نالے کو مکمل طور پر بحال کر نے کے بجائے نالے کو مٹی سے بند کر دیا گیا جس کے باعث پلازہ مالکان اور اہل محلہ کا گھریلوں سامان و دیگر قیمتی اشیا برباد ہو گئیں،کروڑوں کا نقصان ہو گیا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور نالہ کی تعمیر کو اولیت دی جائے۔