بیول  میں تجاوزات مافیا بے لگام، فوری ایکشن کا مطالبہ

 بیول(نامہ نگار)بیول شہر میں تجاوزات مافیا بے لگام، فوری ایکشن کا مطالبہ معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار اسماعیل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیول شہر میں تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے گئے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکیں کشادہ کی گئیں اور ناجائز قبضے ختم کروائے گئے ٹھیکیدار اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بیول شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ یہاں تک کہ سرکاری اراضی پر بھی ناجائز قبضے کیے جا رہے ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضے ختم کروائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور بیول شہر بھی دیگر شہروں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

ای پیپر دی نیشن