لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی سازشوں اورمذموم بھارتی مقاصد اور پروپیگنڈا کوناکام بنانا لازم ہے۔ سفارتی محاذاور میڈیاکے ذریعے دنیاکوبھارتی شرپسندی سے آگاہ کیا جائے۔ پاکستانی قوم بھی بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ ذلت ورسوائی بھارت کا مقدربنے گی۔ عسکری اورسیاسی قیادت بھی اپنے پورے وسائل کے ساتھ اپنے اپنے محاذوں پرکھڑی رہے۔ ایسے وقت اللہ تعالیٰ پرتوکل ویقین کوپختہ کیاجائے اورحضورنبی کریمؐ کی سیرت طیبہ سے بھرپوررہنمائی حاصل کی جائے۔غزوات کے دوران حضورنبی کریمؐ کی تعلیم کوعسکری شب وروزمیں معمول بنایا جائے۔ حربی وسائل میدان میں لاکرپوری قوم رب کائنات کے حضورسجدہ ریزرہے۔کامیابی قدم چومے گی۔