حافظ آباد:مبارک کالونی کے شہری گندے پانی کے دیرینہ مسئلے سے پریشانی کا شکار

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) شہر کی معروف رہائشی آبادی مبارک کالونی کے مکین گندے پانی کے دیرینہ مسئلے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز بارشوں سے کسوکے روڈ گلہ المنیب میرج ہال والہ، نزد مدرسہ مرکز حیات السلام (اہلحدیث) آب نکاسی و سیوریج عرصہ دو سال سے صورتحال خراب انتہائی خراب ہے۔ نمازیوں، راہ گیروں بچے پریشان ہیں سیوریج و آب نکاسی سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ علاقے میں مختلف بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔مبارک کالونی رہائشیوں کے مطابق سیوریج سسٹم کی ناقص صورتحال اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث علاقے میں پانی کا نکاس ممکن نہیں ہو رہا۔ گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے اور بزرگ سبھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بدبو اور مچھروں کی بھرمار سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی صفائی مہم سنجیدگی سے چلائی جا رہی ہوتی تو ہمارا علاقہ اس قدر مسائل کا شکار نہ ہوتا۰علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی اور متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی جا چکی ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ کئی بار وعدے کیے گئے مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مبارک کالونی کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا نظام درست کیا جائے، گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور مستقل بنیادوں پر صفائی کا بہتر انتظام کیا۔

ای پیپر دی نیشن