شریعت کونسل کا فہم قرآن کریم کورسز کو یونیورسٹیوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم 

اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرف فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرف محمدی، سیکرٹری اطلاعات حافظ منیر احمد اور دیگر رہنماں نے ایچ ای سی کی طرف سے فہم قرآن کریم کورسز کو یونیورسٹیوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے اس اقدام کی تحسین کی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایچ ای سی کا یہ فیصلہ انقلابی قدم ہے جس کے دور رس نتائج نکلیں گے، شریعت کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی طرف سے یونیورسٹیوں کے لیے گائیڈ لائن کا اجرا اور فہم قرآن کے مضمون کو سبجیکٹ کریڈٹ کورسز کے طور پر شامل کرنا اس اقدام کی سنجیدگی کا مظہر ہے

ای پیپر دی نیشن