نجی سکول کے سالانہ نتائج کی تقریب‘پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

لاہور (لیڈی رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان ماڈل ایجوکیشنل ٹیوشنز ٹرسٹ ماڈل پبلک بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحان کے رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب مولانا احمد علی روڈ لاہور میں ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی قیصر امین بٹ نے شرکت کی۔ طلبہ نے معزز مہمان کو ویلکم کیا، ٹیبلو اور جمناسٹک کی پرفارمنس بھی پیش کی ۔ پرنسپل یاسر سبحانی نے اساتذہ‘ سٹاف کو کارکردگی کو سراہا۔ وائس پرنسپل صائمہ رفیع ‘میڈم عشرت پروین نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر طلباء کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن