ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پر عیدالفطر کے موقع پر ضلع میں صفائی ستھرائی و سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر رائو نے عید کے دن ضلع کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سینٹری ورکرز کو گلے لگایا اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ سینٹری ورکرز میری ٹیم کا اہم حصہ ہیں، سینٹری ورکرز اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں اور شہری بھی سینٹری ورکرز کی محنت کی پاسداری کریں۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان میں مٹھائی اور گفٹ تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے عید کے روز ضلعی دارالامان کا دورہ کیا، وہاں پر مقیم خواتین کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا اور ان میں چوڑیاں، مہندی اور عید گفٹ تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راو نے ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر کا دورہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے اپنے دفتر میں ضلعی افسروں کے ہمراہ عید الفطر کا کیک بھی کاٹا۔ عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلع ننکانہ کے باسیوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شبیر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔