حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں،ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد،ایم ایس ڈاکٹر رضوان علی تابش اور دیگر ڈاکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں،انکے لواحقین اور ہسپتال ملازمین میں مٹھائی تقسیم اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا چھٹیوں کے باوجود مریضوں کے علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز اور دیگر ملازمین کی خدمات قابل تحسین ہیں جو اپنی فیملی کے بجائے مریضوں کے ساتھ عید گزار رہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ بھی کیا۔