پنجاب پولیس نے مزدوروں کے عالمی دن پرریلیوں کو سکیورٹی فراہم کی

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے عالمی یوم مزدور کے موقع پرمنعقدہ ریلیوں سمیت تمام پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس دن کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی پر محنت کشوں کی حفاظت اور حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہیں۔  محنت کش طبقہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر سے چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے متعلقہ اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ملکی تعمیر و ترقی، معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پنجاب پولیس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ریلیوں سمیت تمام پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن