نوشہرہ ورکاں:شہرمیں سینکڑوں بوگس واٹر کنکشن بے نقاب،درجنوں منقطع

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)شہرمیں سینکڑوں بوگس واٹر کنکشن بے نقاب، بااثر شخصیات سالوں سے مفت سرکاری پانی استعمال کرتی رہیں،میونسپل عملہ کی لاپرواہی اور مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی کنکشنز کا جال، لاکھوں روپے کی ریکوری، میونسپل کمیٹی کی چشم پوشی اوراہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے چلنے والے سینکڑوں بوگس واٹر کنکشنز کی نشاندہی ہوئی جن کے ذریعے بااثر سیاسی شخصیات انجمن تاجران کے نمائندے اور مختلف علاقوں کے معززین سالوں سے بلا معاوضہ سرکاری پانی استعمال کرتے رہے جبکہ میونسپل آفس میں ان کنکشنز کا کوئی ریکارڈ ہی موجودنہ تھا ۔

ای پیپر دی نیشن