قصور (نامہ نگار) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قصور میں بھی روائتی مزدور ڈے منایا گیا۔ مزدور کے عالمی دن کے موقع پر نوائے وقت سروے میں انجمن تاجران قصور کے مرکزی صدر حاجی محمد اکرم مغل‘ سینئر صحافی ڈاکٹر سلیم الرحمن‘ممبر ضلعی امن کمیٹی حاجی شبیراحمد مغل نے کہاکہ مزدور کے وہ ہاتھ ہیں جو دھرتی کو سنوارتے ہیں۔ وہ پسینہ ہیں جو ترقی کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ آئیے آج کے دن ہم ان تمام محنت کشوں، کاریگروں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جن کی محنت سے یہ دنیا چلتی ہے۔ اسلام میں مزدوروں کے بہت حقوق ہیں جن کا اسلام نے انتہائی اہمیت کے ساتھ بیان کیاہے۔ مزدور ہی اس قوم کا اثاثہ ہیں۔ کسی بھی ملک وقوم اور معاشرے کی ترقی میں مزدور کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔