حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان نے اکوڑہ خٹک مدرسے میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پاکستان نہیں عالم اسلام کا نقصان ہے ان کی شہادت سے ملک ایک قد آور علماء سے محروم ہو گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا حامد حقانی کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نینوشہرہ، اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ملک امین اسلم کا دھماکے کے نتیجے میں جامعہ کے نائب مہتمم اپنے دوست معروف عالم دین اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر نمازیوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اظہار کیا مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر معصوم اور بے گناہ نمازیوں کے جانی نقصان پر دل افسردہ ہے غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر نمازیوں پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے،ملک اسلم نے مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔