لاہو(خصوصی نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امن کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتیں اورا سٹیبلشمنٹ مل بیٹھ کر مشترکہ طور پر اقدامات کریں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوریاں ختم ہونی چاہئیں۔ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دارالعلوم حقانیہ سے خصوصی محبت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا حامد الحق حقانی شہید کی نماز جنازے کے موقع پر میڈیا سے کیا۔