جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

  ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں حکومت کی جانب سے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہو رہے ہیں اور تمام تر کوششوں کے باوجود شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات اور کوششوں کے باوجود مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو سال 2024 کے مقابلے میں بھی 5 فیصد کم ہے جب 7 لاکھ 20 ہزار 988 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن