لاہور(خبرنگار)عدلیہ بچائوکمیٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور صدر پاکستان جمہوری پارٹی امتیاز رشیدقریشی نے لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لائونج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مہنگائی بد امنی،لا قانونیت اور موجودہ صورتحال کے ذمہ دار برسر اقتدار 2 خاندان ہیں۔ تقریب سے پی ڈی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار شاہ جنگی،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ صدر پاکستان جمہوری پارٹی پنجاب سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امتیاز رشید قریشی نے کہا ان کی پارٹی پی ڈی پی مہنگائی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔