انٹرنیشنل ایونٹ میں قومی اتھلیکٹس ٹیم کی عدم شرکت ‘تحقیقات کا فیصلہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت نے قومی اتھلیٹکس ٹیم کو ٹریننگ سہولیات اور انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے این او سی ملنے کے باوجود شرکت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن سے جواب طلب کرلیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ اتھلیٹکس فیڈریشن نے ایران میں منعقدہ امام علی رضا اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں منتظمین کو شرکت کی تصدیق کے باوجود قومی ٹیم نے شرکت کیوں نہیں کی حالانکہ منتظمین نے ویزہ دستاویزات سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ فیڈریشن کے اس اقدام سے پاکستان کے ٹاپ اتھلیٹس کو مقابلے کا موقع نہ مل سکا جو کئی مہینوں سے بھرپور تیاری کر رہا تھا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کی گورننس پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے ہدایت کی کہ تین دن کے اندر اپنی تحریری وضاحت سے آگاہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن