گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بلدیاتی سرکاری ملازمین کی پنشن گریجویٹی لیو این کیشمنٹ ختم کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک ، بلدیہ عظمی گوجرانوالہ میں سینکڑوں حاضر سروس و ریٹائرڈملازمین کا دفاتر کے وسیع لان اور برآمدوں میں سیاہ پٹیاں بازووں سروں پر باندھ کر احتجاجی دھرنا دیا جبکہ صحن و دیگر مقامات پر اذانیں دیکر انوکھا احتجاج کیا،دفاتر کے اندر مارچ کیا گیا، احتجاجی تحریک کی قیادت مزدور قائد مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ و رکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان نصیرالدین ہمایوں ملک و دیگر رہنمائوں نے کی مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے چیلے چہیتے ملازمین اہلکاران نے آج اگر غریب پنشنروں وورکروں متاثرہ ملازمین کا ساتھ نہ دیا تو جب ان کی پنشن گریجویٹی وغیرہ ختم کی گئی تو ان کے بیوی بچے اہل خانہ روئیں گے انھوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا مسئلہ ملازمین کی زندگی و موت کا سنگین مسئلہ ہے ۔