اسلام (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) جنرل منیجر آپریشن آئیسکومحمد اسلم خان دور ملازمت مکمل کرنے پرریٹائر ہو گئے محمد اسلم خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان اور تمام سنئیر افسران اور سٹاف ممبران نے بھر پور شرکت کی اور آئیسکو کی ترقی،نیک نامی اور ملازمین کیلئے ان کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محمد اسلم خان نے کہا کہ انھوں نے دوران ملازمت کوشش کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی اور سیٹ کے تقاضوں سے مکمل طور پر انصاف کر سکیں اور ان کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے کہ معزز صارفین کی بجلی سے متعلقہ مسائل کسی بھی تاخیر کے بغیر حل ہوں اور آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم مکمل طور پر مستحکم رہے۔آئیسکو ورکز نے بھی محمد اسلم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں مزدور دوست آفیسر کا خطاب دیا۔تقریب کے اختتام پر محمد اسلم خان کو اعزازی شیلڈ،پھول اور تحائف پیش کئے گئے۔