راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) عیدا لفطر کے موقع پر فیملی عدالتوں کے ججوں کی ہدایات پر ضلع کچہری میں والدین کی بچوں سے ملاقاتیں کرانے کیلئے الگ سے کمرے مخصوص کئے گئے جہاں پر رمضان المبارک کے شروع ہونے سے آخر تک460سے زائد والدین کی بچوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور یہ ملاقاتیں رمضان المبارک کے ختم ہونے تک جاری رہیں گی،، مخصوص کمرے میں عدالتی عملہ تعینات کیا گیا جن کی موجودگی میں والدین اپنے بچوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں، والدین نے بچوں سے ملاقات کیلئے عدالتوں میں درکواستیں دائر کیں جن پر عدالتوں نے احکامات دیئے اور ملاقات کے اوقات 2سے 3گھنٹے تک ملاقات ہو تی ہے