گوجرخان، تجاوزات کیخلاف بلدیہ کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے جا سکے 

گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خلاف بلدیہ کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے جا سکے ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف ڈھیلا ڈالا آپریشن شہر میں شروع کیا گیا راستوں کو تو کچھ کلیئر کیا گیا لیکن چند دن کی نمود و نمائش اور فوٹو سیشن کے بعد اپ پھر وہی صورتحال برقرار ہو چکی ہے تجاوزات مافیا نے رسستوں کو لپیٹ میں لے کر راہگیروں کا گزنا دشوار کر رکھا ہے اب جبکہ بازاروں میں عید خریداری کا رش بھی ہے جس کی وجہ سے رسستوں سے شہریوں کا گزرنا دشوار ہو چکا اس صورتحال پر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کر کے راستوں کو کلیئر کیا جائے نہ کہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت دھول جھونکی جائے۔

ای پیپر دی نیشن