گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ میں ای،روزگار سینٹر کی جانب سے ایک زبردست موقع فراہم کیا جا رہا ہے،جہاں طلبا و طالبات ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جدید مہارتیں سیکھ کر خودمختار بن سکتے ہیں وہ تمام طلبا و طالبات جنہوں نے حال ہی میں میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دئیے ہیں، اب ایک بہترین کورس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں جو انہیں فری لانسنگ اور آن لائن روزگار کے لیے تیار کرے گا،ڈیجیٹل مارکیٹنگ آج کے دور میں ہر بزنس اور فری لانسر کے لیے ایک لازمی مہارت بن چکی ہے، اس کورس کے ذریعے شرکا SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن)کے ذریعے ویب سائٹس کی ٹریفک میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ SMM(سوشل میڈیا مارکیٹنگ)کے ذریعے بزنس کو فروغ دے سکتے ہیں،بلاگنگ کے ذریعے اپنی ویب سائٹ بنا کر آن لائن روزگار حاصل کر سکتے ہیں،یوٹیوب مونیٹائزیشن کے ذریعے چینل بنا کر کمائی کر سکتے ہیں۔