حافظ آباد:بھارتی وزیراعظم مودی کی آبی جارحیت کیخلاف مظاہرہ

حافظ آبا د(نمائندہ نوائے وقت) بھارتی وزیراعظم کی لاقانونیت ،سندھ طا س معاہدے کی معطلی اور آبی جارحیت کے خلاف حافظ آباد میں کاروباری ، شہری و سماجی تنظیموں کی جانب سے کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ۔ سابق کونسلر ز و کاروباری شخصیات محمد امین انصاری ، بشارت رضا بٹ سمیت ریلی کے شرکاء نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف شدید نعرہ بازی کر تے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تصاویر نذر آتش کیں ۔ اس موقع پر شرکاء ریلی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شان بشانہ کھڑی ہے ہم کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو قبول نہیں کر تے ۔ ورلڈ بینک ، اقوام متحدہ کو بھارت کے اس  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن