بھوئے آصل (نامہ نگار) این آر سی نادرا سنٹر کی خاتون انچارج کو حراساں کرنے کیساتھ قتل کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دو روز قبل شیبہ نامی کم عمر بچی نے اپنی عمر 18 سال کرانے کیلئے نادرا ٹوکن لیا ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انچارچ مہوش غلام رسول نے بتایا کہ 5 سال سے زائد عمر بڑھانے کے لیے زونل آفس قصور و ڈی جی کی منظوری ضروری ہے تو بچی کیساتھ آیا سعید ڈوگر بچی کو باہر چھوڑنے کے بعد سنٹر میں داخل ہوااور انچارج مہوش بی بی سے گالی گلوچ کرنے کیساتھ قتل کی دھمکیاںدیں۔ پولیس نے انچارج این آر سی سنٹر مہوش غلام رسول کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔