لاہور (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر تشہیر کیلئے مربوط انداز میں ٹھوس اور نتیجہ خیزحکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام تک فوری معلومات پہنچا کر محکمہ کے حقیقی مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔محکمہ تعلقات عامہ سرگودھا ڈویژن اور متعلقہ ضلعی انفارمیشن دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 20 اضلاع میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاترکی اپنی عمارات کی تعمیر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے، دائرہ پنجاب کے تمام ڈویژن واضلاع تک بڑھائیں گے اوردفاتر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائیگا۔ڈائریکٹر جنرل نے سرگودھاڈویژن اور اضلاع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور تمام افسروں ‘ سٹاف کومحنت کیساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خورشید جیلانی،ڈپٹی ڈائریکٹر پریس لاز نایاب حیدر نقوی، ڈائریکٹر ایڈمن صدیق کیانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔