لاہور (خصوصی نامہ نگار) نامور عالم دین قاری احمد میاں تھانو ی نے ٹاؤن شپ لاہور میں الکہف ایجو کیشنل فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام ’’جامعہ رقیہ للبنات‘‘کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ قرآن کو درست تلفظ، قواعدِ تجوید اور حسنِ ادائیگی کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔تقریب کی صدارت حافظ محمد ابرہیم نقشبندی نے کی۔قاری احمد میاں تھانوی نے کہا قرآن مجید صرف برکت نہیں بلکہ ہدایت، فہم اور عمل کیلئے نازل کیا گیا ۔ اسکی درست تلاوت نہ صرف اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاتجوید کے قواعد کو پوری محنت، انہماک اور اخلاص سے سیکھیں تاکہ قرآن کریم کا حق ادا ہو سکے۔ انہوں نے کہا طالبات کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی تعلق انکے علمی، اخلاقی اور روحانی سفر کی بنیاد‘دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔