اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی جانب سے ٹیکس ریٹس کو منصفانہ بنانے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بلند ٹیکس شرحوں اور مقامی صنعتوں کو مراعات کی عدم فراہمی کے باعث درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ کمیٹی مسائل کی نشاندہی اور قابلِ عمل حل تجویز کرنے کے لیے تشکیل دی ہے۔ہارون اختر خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں معاشی مقابلے کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو ان بنیادی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بلند ٹیکس شرحوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔