بھوئے آصل:خواتین کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرنے کیلئے کارڈ تقسیم

بھوئے آصل(نامہ نگار)مرکزی انجمن انصاریاں ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتما م بیسیوں خواتین کوماہانہ مالی امدادبہم پہنچانے کیلئے کارڈتقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مرکزی انجمن انصاریاں تحصیل کوٹ راھاکشن کی سپریم کونسل کے ممبران حاجی ذوالفقار انصاری،حاجی یٰسین صابری انصاری،حاجی سلیم انصاری، حاجی محمد یوسف انصاری،حافظ افتخاریوسف انصاری ، حاجی بائو اکرم انصاری، محمد سلیم انصاری،عبدالستار انصاری،ڈاکٹر فرزند انصاری،ڈاکٹرعابد جماعتی انصاری و دیگر نے شرکت کی ۔ تقر یب میں مرکزی پریس کلب پی یو جے کے عہدیداران نے خصوصی کوریج کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم کسی بھی اندرون خانہ خواتین کو ہرگز میڈیا پر نہ لانے کا عزم کیا ہواہے کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لینے والے ہاتھ کو دینے والے کا ہاتھ کا علم نہ ہواور لینے والا کسی احساس کمتری کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد نہ صرف انصاری برادری بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی ہے اس لئے ہم جہاں تک ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن