کے۔ فور پراجیکٹ پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضروری: سجاد غنی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کے۔فور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبہ کے اِن ٹیک ورکس، پمپنگ سٹیشنز اور پریشرائزڈ پائپ لائنز سمیت مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کراچی شہر کی پانی کی ضروریات کی تکمیل کے پیش ِ نظر کے۔فور پراجیکٹ اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے۔ اْنہوں نے پراجیکٹ انتظامیہ کو تاکید کی کہ کے وہ کے۔ فور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور پراجیکٹ ٹائم لائنز کو یقینی بنائیں۔ واپڈا سربراہ نے تمام فریقین اور سندھ حکومت کے مابین تعاون اور موثر رابطے کو منصوبے کی تکمیل کے لئے اہم قرار دیا۔ قبل ازیں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر کے۔فور پراجیکٹ عامر مغل نے منصوبے کی تمام سائٹس پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن