قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے ٹیم کو جوان کر لیا، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا مقابلہ کل ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 8کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ون ڈے سکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔ سلمان آغا،حارث رئوف،خوشدل شاہ،عرفان خان نیازی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں،ابرار احمد،سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان بھی سکواڈ جوائن کرلیا۔شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان نیوزی لینڈ سے براستہ دوبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو ئے ہیں ۔ فاسٹ بائولر حارث روف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کل29 مارچ کو شروع ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا۔ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت 9 کھلاڑی پہلے ہی نیپئر میں موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کیخلاف3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ  بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی جگہ رہیز ماریو سکواڈ میں شامل ہوں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ دو اپریل جبکہ تیسرا میچ پانچ اپریل کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن