ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر اضافے سے مرکزی بینک کے 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن