لاہور(خبرنگار)حکومت پنجاب کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونی والی بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دورانِ بارش سکریپنگ، مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل جاری رہا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ خاص طور پر تعینات کیا گیا۔ مزید برآں گلبرگ ٹاؤن میں نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ،مین بلیواڑگلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر شاہراؤں کی کلیئرنس کا عمل جاری رہا جبکہ شادمان مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی آپریشن جاری رہا۔