اسرائیل کی معاہدے کے باوجود غزہ پربمباری بدترین جرم ہے:ہشام الٰہی ظہیر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث کے مرکزی صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے افطار ڈنر کی تقریب سے کہا ناجائز ریاست اسرائیل کی غزہ پر جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف بدترین جرم ہے۔ اسرائیلی دہشتگردی کا راستہ روکنے کیلئے اسلامی ممالک کو غیر ت مند فیصلے کرنے ہونگے۔ مسلم حکمران حضرت عمرؓ اورحضرت علیؓ دیگر شہدائے اسلام کی تاریخ کو سامنے رکھ کر جرأت مندانہ فیصلے کرلیں تو قبلہ اول اور کشمیر یقینی طور پرآزاد اور ملت کفر کا خاتمہ ہوجائیگا۔ غزہ کو فراہم کی جانیوالی امداد کو کئی دنوں سے بند کیے رکھا اور تمام بنیادی ضروریات زندگی کو روکے رکھا، لیکن مسلم ممالک کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ قبل ازیں جمعیت اہلحدیث کی ذیلی تنظمات کے زیر اہتمام صدر جمعیت اہلحدیث علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی سرکاری سکیورٹی واپس لیے جانے اور جامع مسجد عمر بن خطاب جوبلی ٹاؤن میں اہلحدیث مساجد کو واگزار کروانے کے حوالے سے قرآن و سنہ اسلامک سنٹر یوای ٹی سوسائٹی، شنگھائی پل فیروز پور روڈ اور لاہور کے متعدد مقامات پر پر امن احتجاجی مظاہرے کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن