کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے اتحادیوں کو گرین سگنل دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائنی صدر نے کہا کہ اتحادیوں کو روس کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کیلئے تیاری کرنی چاہئے۔ روس یوکرائن جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے پاس اسس سلسلے میں کامیاب ہونے کا موقع ہے۔