ڈی جی اکادمی ادبیاتِ سلطان ناصر نے پروین شاکرکے مزار پر پھول چڑھائے

اسلام آباد(خبرنگار) اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے یومِ وفات پر اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل، سلطان ناصر نے ان کے مزار پر پھول چڑھائے اور دعائے مغفرت کی۔ اِس موقع پر پروین شاکر ٹرسٹ، پاکستان کسٹمز سروس، وفاقی محتسب، اور نجی ادبی اداروں کے نمائندگان سمیت علمی ادبی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سلطان ناصر نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروین شاکر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین شاعرات میں ہوتا ہے۔ انھوں نے انسانی جذبات خصوصا نسائی کیفیات کا اظہار نہایت جرات سے کیا ہے اور ان کی شاعری میں انسانی تعلق کی لطافتوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان کا تذکرہ اکادمی کے ایوانِ اعزاز(ہال آف فیم) میں بھی شامل ہے۔ پروین شاعر کے شعری مجموعے خوشبو، صدبرگ، خود کلامی، انکار، اور کفِ آئینہ ہیں۔ ان کی کلیات "ماہِ تمام" کے نام سے منظرِ عام پر آئی۔

ای پیپر دی نیشن