لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے نام کے شروع میں آنر ایبل نہ لکھنے کے کیس میں سیکرٹری جوڈیشل کمشن نیاز محمد خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن جج صاحب نے پہلے یہ کیس سنا ہے وہی اس پر سماعت کریں تو بہتر ہے,عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کر رکھا ہے۔