لاہور(لیڈی رپورٹر )چیئرمین پیاف محمود غزنوی نے میڈیا سے کہا آج کل پوری دنیا میں دہشت گردی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں بھی پچھلے کچھ عرصے میں 80 ہزار شہادتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان اور پیاف اس موضوع دہشت گردی اور گھناؤنے عمل کی سختی سے بھرپور مذمت کرتا ہے لیکن گزشتہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے دل خراش واقعہ نے انوکھی دردناک تاریخ رقم کرتی ہے۔ پیاف اس کٹھن وقت میں کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔